نیشنل کانفرس سنٸر لیڈررحیم داد نے نے مینڈھر میں ایک باری اجلاس منعقد کر کے کانگرس کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی
طارق خان انقلابی
مینڈھر :-نیشنل کانفرنس سینئر لیڈر و سابقہ ایم ۔ایل۔سی ایڈوکیٹ رحیم داد نے اپنی رہائش گاہ جگال مینڈھر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں حلقہ انتخاب مینڈھر کے چاروں اطراف و اکناف سے لیڈران ، سرپنچ ، پنچ ومعززین علاقہ جات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس دوران مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں حلقہ انتخاب مینڈھر کے مسائل و مشکلات زیر غور لائے جن میں بنکروں کی تعمیر میں سست رفتاری ،تعلیمی نظام کی خستہ حالی ،اسکولوں کی درجہ بندی ،پانی کی قلت اور آپسی بھائی چارہ جیسے مسائل زیر غور لائے ۔سابقہ ایم ۔ایل۔سی ایڈوکیٹ رحیم داد نے سب مقررین کے خیالات سنے اور آخر میں اپنے خطاب میں عوام مینڈھر اور شرکاءجلسہ سے کہا کہ ملک میں بی۔جے۔پی نے جو حالات اور تشدد کا ماحول پیدا کیاہے ہم سب کو مل کر ایسی طاقتوں کو روکنا ہے اور نیشنل کانفرنس اعلی قیادت نے جیسے اتحاد کیا ہے ہم سب نے مل کر نیشنل کانفرنس اعلی قیادت کے حکم سے سیکولر جماعت کانگریس کا ساتھ دیناہے۔انہوں نے عوام مینڈھر اور جلسہ میں موجود لوگوں سے اپیل کی کہ 11اپریل کو چناﺅ نشان ہاتھ پر مہر لگا کر شری رمن بھلہ جو کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے مشترکہ امیدوار ہیںانہیں ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ایڈوکیٹ رحیم داد نے آخر میں عوام کا شکریہ اداکیا مقررین میں سابقہ منسٹر نثار احمد خان ، سرپنچ محمد آفتاب ،حاجی میر خورشید ،ایڈوکیٹ شوکت چوہدری ،سرپنچ محمد شفیق گانی ،سرپنچ عبدل حمید ،سرپنچ حاجی سیلم ،حاجی طفیل ،ایڈوکیٹ حاجی محمد رشید خان ،سرپنچ سنجے کمار گپتا اوپر اڑی سابقہ سرپنچ اعظم چوہدری ،سابقہ سرپنچ نظیر چوہدری اوپر گانی ،اخلاق حسین شاہ انسپکٹر ریٹائرڈ ،سابقہ کپٹن ظفر چوہدری ،حاجی یونس میر، مولانا اقبال ،ایڈوکیٹ بشارت ،حاجی خالق جٹ موجود
تھے